راولپنڈی، بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں گے،آصف محمود
جمعرات 9 جنوری 2014 16:51
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9جنوری 2014ء) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی آصف محمود نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کی تمام کوششیں ناکام بنا دیں گے تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے گی عمران خان پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جن پر پوری قوم کو اعتماد ہے ۔اپنے ایک بیان میں آصف محمود نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم کے ایم کیو ایم کا اصل ایجنڈہ سامنے آگیا ہے اندرونی اور بیرونی کیسوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے دماغ پر گہرا اثر چھوڑا ہے اس لئے وہ ایسی باتیں کر کے قوم کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہوں گے ۔
آصف محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں امن چاہتی ہے طالبان یا کوئی اور سب سے مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا حل ممکن ہے جو لوگ اپنے دور میں مسائل حل نہ کرا سکے وہ آج تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر تنقید کر رہے ہیں لیکن عوام ان کا اصل چہرہ دیکھ چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ جنرل الیکشن میں ایسے عناصر کو بدترین شکست ہوئی ۔(جاری ہے)
آصف محمود نے کہا کہ تحریک انصاف عمران کی قیادت میں پاکستان کے عوام کی قسمت بدلنے کے مشن کی تکمیل کے ہر قربانی دے گی بلدیاتی الیکشن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا جو لوگ عوامی مقبولیت کے دعوے کرتے نہیں تھکتے ان کو اپنی حیثیت معلوم ہو جائے گی راولپنڈی سے تحریک انصاف بلدیاتی الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی اورتمام مخالفین کو شکست فاش دیں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
-
اٹک کے نواحی علاقہ میں پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کو قتل کر وادیا
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.