کراچی :ریموٹ کنٹرول حملے میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم سمیت 3 اہلکار شہید، کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
جمعرات 9 جنوری 2014 23:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2014ء) کراچی میں عیسیٰ نگری کے قریب لیاری ایکسپریس وے پرپولیس کے قافلے پر حملہ کیا گیاجس میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم سمیت تین پولیس اہل کار شہید ہوگئے۔ کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ شام تقریباًساڑھے 4بجے کراچی کاگنجان آباد اور مصروف علاقہ گلشن اقبال اور اس کے قریبی حصے خوف ناک دھماکے سے لرز اٹھے، نشانہ تھے سی آئی ڈی پولیس کے افسر چوہدر ی اسلم۔ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی اقبال محمود نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ چوہدر ی اسلم اپنے کانوائے کے ساتھ لیاری ایکسپریس وے پرجب عیسیٰ نگری کے قریب پہنچے تو ان کی گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا، دھماکے سے ان کے قافلے میں پولیس کی تین موبائلیں اور ان کی بلٹ پروف گاڑی مکمل تباہ ہوگئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خیزمواد سے بھرا نیلے رنگ کے پلاسٹک کا ڈرم رکھا گیا تھا جس کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.