آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی چوہدری اسلم پر حملے کی شدید مذمت، شہید کو خراج عقیدت
جمعرات 9 جنوری 2014 23:22
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق اپنے مذمتی بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ چوہدری اسلم نے دہشت گردی کے خلاف شاندار خدمات پیش کیں جنہیں رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا، پوری قوم ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہے، آرمی چیف نے چوہدری اسلم شہید کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کردار ادا کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
واضح رہے کہ ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم آج عیسیٰ نگری کے قبرستان سے ملحق لیاری ایکسپریس وے پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکاروں سمیت شہید ہوگئے تھے جبکہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے قبول کرلی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.