شام کے شہرحمص میں فوج سے جھڑپوں میں 45 جنگجو ہلاک

جمعہ 10 جنوری 2014 12:16

حمص(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) شام کے شہر حمص میں حکومتی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 45 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی تنظیم کے مطابق حمص شہر میں جنگجووں نے حکومتی فورسز کا محاصرہ توڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران ہونے والی لڑائی میں 45 جنگجو مارے گئے۔ تنظیم کے مطابق مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :