کراچی میں چپ تعزیے کا جلوس حسینیہ ایرانیان کھارادرپہنچ گیا
جمعہ 10 جنوری 2014 12:57
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) کراچی میں چپ تعزیے کامرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، امام بارگاہ نور باغ موسی ٰ لین پہنچ کر اختتام پزیر ہو گیا۔حضرت امام حسن عسکری کے یوم شہادت کی مناسبت سے مجلس کا انعقاد نشتر پارک میں کیا گیا۔
(جاری ہے)
مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے اسلام کی تعلیمات اورفلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی اور مصائب امام حسن عسکری بیان کیے۔
جس کے بعد چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو ایم اے جناح روڈسے صدر اور پھر دوبارہ ایم اے جناح روڈ پر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، حسینیان ایرانیاں کھاراد ر پر پہنچا اور پھر وہاں سے امام بارگاہ نور باغ موسی لین پر پہنچ کر مجلس کے بعد اختتام پزیر ہو گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.