اسلحہ سکینڈل،گرفتار سابق آئی جی نے 8 کروڑ روپے واپس کرنے کی پیشکش کر دی
جمعہ 10 جنوری 2014 13:03
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) اسلحہ سکینڈل کیس میں گرفتار سابق آئی جی پولیس ملک نوید کو مزید پانچ روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا،ملک نوید نے آٹھ کروڑ روپے رضاکارانہ طور پر واپس کرنے کی پیشکش کر دی۔ پشاور میں احتساب عدالت میں ملک نوید کی پیشی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔سابق آئی جی کے وکیل عبدالطیف ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل شدید ذہنی دباو کا شکار ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ذہنی دبائو کے باعث وہ خودکشی بھی کر سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
نیب نے انہیں پچاس دن اپنی قید میں رکھا لیکن کچھ بھی ثابت نہ کر سکے جس کا مطلب ہے کہ وہ بے گناہ ہیں۔انہوں نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ ملک نوید کو ذہنی دبائو سے نکالنے کیلئے جوڈیشل لاک اپ بھیجا جائے۔عدالت نے ملک نوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل یا ہسپتال بھیجنے کی درخواست مسترد کر دی تاہم عدالت نے نیب حکام کو سابق آئی جی کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ملک نوید کے وکلاء کی جانب سے پلی بارگیننگ کیلئے درخواست بھی عدالت میں جمع کرا دی گئی۔دوسری جانب نیب ذرائع کے مطابق سابق آئی جی خیبرپختونخوا ملک نوید نے نیب کو آٹھ کروڑ روپے رضاکارانہ طور پر واپس کرنے کی درخواست دی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.