ایبٹ آباد ، شارٹ سرکٹ کے باعث مکان میں آگ لگنے سے دو کم سن بھائی جاں بحق

جمعہ 10 جنوری 2014 14:51

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) ایبٹ آباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث مکان میں آگ لگنے سے دو کم سن بھائی جاں بحق ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق نواحی علاقہ بلال ٹاوٴن میں محمد افسر نامی شخص کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث کمرے میں موجود دو کمسن بھائی تین سالہ عثمان اور چار سالہ اسماعیل جھلس کر جاں بحق ہو گئے پولیس نے دو نوں کم سن بچوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کی ٹیمیں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :