جوہری طاقت رکھنے والے 9 ممالک میں پاکستان ایٹمی سیکیورٹی میں سب سے زیادہ بہتری لانے والا ملک بن گیا
جمعہ 10 جنوری 2014 14:52
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) دنیا بھر میں ایٹمی مواد کی سیکورٹی کے حوالہ سے امریکی ادارہ کے مطالعاتی جائزہ رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ جوہری طاقت رکھنے والے 9 ممالک میں پاکستان ایٹمی سیکیورٹی میں سب سے زیادہ بہتری لانے والا ملک بن گیا ہے ، 25 ممالک میں ایٹمی مواد کی حفاظت کے حوالے سے بھی پاکستان کی رینکنگ بھارت سے بہتر ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایٹمی مواد کی حفاظت کے لیے 25 ممالک میں پاکستان کا نمبر 22 ، بھارت 23 ویں اور چین 20 ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 9 ایٹمی طاقتوں میں ایٹمی مواد کی سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کی رینکنگ میں 2012 کی نسبت تین درجے بہتری آئی ہے۔ یہ کسی بھی ایٹمی ملک کی بہتری میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان ایٹمی سیکورٹی کے قواعد و ضوابط کو تازہ ترین بنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے اور ان پر سب سے زیادہ بہتر طور پر عمل درآمد کر رہا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.