لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ ،داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مزید سخت
جمعہ 10 جنوری 2014 15:45
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) حساس اداروں کی رپورٹس کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ، بڑے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام مزید سخت کر دیا گیا جبکہ آئند ہ ایک دو روز میں مختلف حساس علاقوں میں سرچ آپریش بھی شروع کئے جانے کا امکان ہے ،سکیورٹی خدشات کے باعث نماز جمعہ بھی پولیس کے کڑے پہرے میں ادا کی گئی ۔
ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی طرف سے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت 9شہروں میں تحریب کاروں کی کارروائیوں کے حوالے سے اطلاعات کے بعد سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ۔پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران نے سکیورٹی انتظامات کو از سر نو چیک کیا ہے اور اس سلسلہ میں ضروری ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔(جاری ہے)
اس سلسلہ میں ان شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پرسکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور ہر آنے جانیوالی گاڑی کی جامع تلاشی لی جارہی ہے ۔
ذرائع کے مطابق بارہ ربیع الاول کے اجتماعات کے پیش نظر آئندہ ایک دو روز میں حساس علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔علاوہ ازیں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔ حساس قرار دی گئی مساجد کے باہر پولیس اہلکار تعینات رہے جبکہ نمازیوں کوجامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.