بھارتی براوٴن رائس کی قیمت میں اضافہ ، پاکستانی براوٴن رائس کی برآمدات میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے

جمعہ 10 جنوری 2014 16:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) بھارتی براوٴن رائس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی براوٴن رائس کی برآمدات میں اضافے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چاولوں کے برآمد کنندہ گان کی نمائندہ تنظیم ریپ کے سابق چیئرمین جاوید غوری نے بتایا کہ بھارت میں براوٴن رائس کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے خریدار پاکستان کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔ مالی سال کے چھ ماہ کے دوران چاولوں کی برآمد میں دس فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یکم جولائی سے دسمبر کے دوران اکیاسی کروڑ نوے لاکھ ڈالر کا چاول برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :