اسرائیلی رکن پارلیمنٹ کا مسجد اقصیٰ میں سیکیورٹی حکام کی تعیناتی کا مطالبہ
جمعہ 10 جنوری 2014 16:22
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) اسرائیلی پارلیمنٹ کی داخلہ کمیٹی کی چیئر پرسن میری ریگیو نے مسجد اقصیٰ میں ہفتے کے سات دن چوبیس گھنٹے اسرائیلی سیکیورٹی حکام اور نگرانی کرنیوالے اہلکاروں کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی محکمہ اوقاف کے کارکنوں کی جانب سے یہودی آباد کاروں کی جبل ہیکل مسجد اقصیٰ میں عبادت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں۔
فلسطینی محکمہ اوقاف کے عہدیدار اور دیگر عملہ مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کی آڑ میں یہودی آباد کاروں کے داخلے کی راہ میں روڑے اٹکاتا رہتا ہے، یہودیوں کی قبلہ اول تک رسائی اور کسی بھی وقت یہودی عبادت گزاروں کی آمد کو سیکیورٹی مہیا کرنے کیلئے سیکیورٹی اداروں کی مسجد میں موجودگی ضروری ہے۔(جاری ہے)
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی انتہاء پسند رکن پارلیمنٹ مسز ریگیو کی جانب سے یہ اشتعال انگیز مطالبہ ایوان میں اسرائیلی پولیس کے مندوبین اور محکمہ آثار قدیمہ کے عہدیداروں کی موجودگی میں کیا گیا۔
اجلاس میں انتہا پسند یہودی تنظیموں بالخصوص یہودا جلیک کی جماعت ہیکل ارتھ فنڈ کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ یہ تنطیمیں قبلہ اول کیخلاف مجرمانہ سازشوں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صہیونی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران فلسطینی محکمہ اقاف اسلامی کی جانب سے قبلہ اول کی تعمیرو مرمت کیلئے جاری کاموں پر اظہار تشویش کیا گیا۔ اجلاس میں انتہاء پسند گروپوں کے مندوبین نے مسجد اقصی کے تعمیراتی کاموں کو جبل ہیکل کیلئے تخریبی کارروائی قرار دیا۔ یہودی ارکان نے فلسطینی محکمہ آثار قدیمہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری مداخلت کر کے محکمہ اوقاف کی تعمیراتی سرگرمیوں کی روک تھام کرے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میری ریگیو نے کہا کہ ہر مذہب کے پیروکاروں کا ایک مذہبی گھر ہوتا ہے اور اس کی حفاظت ملت کے پیروکاروں کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ہمارا مذہبی گھر ہیکل سلیمانی ہے جس کی بنیادوں پر مسلمانوں نے مسجد اقصی بنا رکھی ہے۔ ہم جلد اپنا فرض پورا کرتے ہوئے اس مقام پر ہیکل تعمیر کریں گے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر تصور اسلم بھٹہ کی لکھی گئی کتاب ”زبان یار من ترکی“ کی تقریب رُونمائی
-
برطانیہ کا اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کا نظام امریکا جیسا نہیں ، ڈیوڈ کیمرون
-
عازمین حج میں 40 ملین آب زم زم کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی، الزمازمہ کمپنی
-
وطن واپس آکر بہت خوش ہوں، شہزادہ ہیری
-
بھارت کو پاکستان کی عزت کرنی چاہیے، منی شنکر ائیر
-
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے کی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا
-
امریکی سکھ شہری پر قاتلانہ حملے کے شواہد موجود ہیں،امریکا
-
سعودی عرب میں یکم جون سے موسم گرما کا آغاز ہوگا
-
قید سے رہا ہونے والامجرم اہلیہ سے بدلہ لے کردوبارہ جیل پہنچ گیا
-
بھارت میں خاتون نے 5 بچوں کو جنم دے دیا
-
سورج میں زمین سے 15 گٴْنا بڑا طوفان .
-
شادی شدہ مسلمانوں کے ناجائز تعلقات پر بھارتی عدالت کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.