فلسطینی اتھارٹی کیساتھ کسی امن سمجھوتے میں اراضی کے تبادلے کیساتھ آبادی کے تبادلے کا بھی معاہدہ کیا جائے،آوی گیڈور لائبرمین

جمعہ 10 جنوری 2014 16:22

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کیساتھ امن سمجھوتے میں اراضی کے تبادلے کیساتھ آبادی کے تبادلے کا بھی معاہدہ کیا جائے ،معاہدے کے تحت 1948 میں اسرائیل کا حصہ بننے والے علاقوں سے فلسطینیوں کو نکال کرفلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام شہروں میں منتقل کیا جائے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں صہیونی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا میں ایسے کئی خطے اور ممالک موجود ہیں جہاں اراضی کیساتھ ساتھ آبادی کی منتقلی کے بھی کئی امن معاہدے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں فلسطین کے 1948 کے عرب باشندے فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام وادی عارہ میں آباد کئے جاسکتے ہیں۔ لائبیرمین نے 1948ء کے مقبوضہ عرب شہروں کے باشندوں کے موقف کو تمسخر آمیز الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اب یہ لوگ صہیونیوں کے دوست بن چکے ہیں۔ اسرائیل کی مخالفت کرنے والوں اب اندازہ ہوگیا ہے کہ جو عیاشی انہیں اسرائیل کی جانب سے مل رہی تھی اب فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام آنے کے بعد چھن جائیگی اس لئے اب ان میں اسرائیل سے وابستگی کی حمایت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :