پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز کا آغاز 15 فروری سے ہو گا

جمعہ 10 جنوری 2014 16:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان باہمی سیریز کا آغاز 15 فروری سے ہو گاشیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 15 فروری کو لاہور جبکہ اگلے دونوں میچ 16 اور 17 فروری کو فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے، ایک روزہ میچوں کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 19 فروری، دوسرا میچ 21 فروری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ممکنہ 24 پاکستانی کھلاڑیوں کا اعلان کر دیاگیا ہے ‘ حتمی ٹیم کا اعلان سیریز سے قبل کیا جائے گا ٹیم کے چناؤ کیلئے ٹرائلز 31 جنوری سے 4 فروری تک منعقد کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :