دوسرا کیپیٹل کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

جمعہ 10 جنوری 2014 16:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دوسرا کیپیٹل کپ فٹ بال ٹورنامنٹ (آج) ہفتہ سے جی ایٹ گراؤنڈ، ٹی اینڈ ٹی کالونی ، اسلام آباد میں شروع ہوگا۔آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین سید شرافت حسین بخاری کے مطابق ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اورراولپنڈی کی بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا اورٹورنامنٹ اسو رولز کے مطابق ناک آؤٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کی انٹری فیس دوسو روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں رسجا الیون اور اسوالیون کی ٹیموں کے درمیان بھی میچ کھیلا جائے گا رسجا الیون کی ٹیم کی قیادت محسن علی جبکہ اسو الیون کی قیادت سید شرافت حسین بخاری کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی محمد ارشد ترک ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیان اور نقد انعام تقسیم کریں گے۔ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ٹیموں کے نام آرگنائزنگ سیکرٹری رانا تنویراحمد فو ن نمبر 0333-5188941 اور محمد صدیق بنگش فون نمبر0345-5979047 پر درج کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :