چودھری اسلم کی شہادت کے بعد دہشت گردی کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں،سکندرشاہ

جمعہ 10 جنوری 2014 16:51

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود چودھری اسلم جیسے ذہین آفیسر کو نشانہ بنائے جانے پر اپنے گہرے رنگ وغم کا اظہار کیا اور کہا کہ لگتا ہے ٹارگٹڈ آپریشن اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے کراچی میں دہشت گردی جاری ہے چودھری اسلم کے بعد دہشت گردی کے خطرات مزید بڑھ گئے ہیں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے مزید مئوثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے چودھری اسلم واقعے کی ذمہ داری جن لوگوں نے قبول کی ہے ممکن ہے وہ درست کہہ رہے ہوں لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ وہ صحیح نہ کہہ رہے ہیں ہوں اس لئے اس اہم ترین واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے کسی بھی صورت واقعہ کے اصل ذمہ دار بچنے نہیں چاہیئں دشمن پاکستان کو کمزور کرنا چاہتاہے دشمن کے عزائم خاک میں ملادیں گے پاکستان میں قیام امن کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے آصف زرداری نے عدالت میں پیش ہو کر عدالت کے احترام کا ثبوت دیا ہے ان کا یہ فعل قابل تعریف ہے لیکن مشرف عدالت میں پیش ہونے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں 16جنوری کو بھی مشرف پیش نہ ہوئے تو قوم کا حکومتی رٹ سے اعتماد اٹھ جائے گا لہذا حکومت 16جنوری کو مشرف کو ہر صورت کورٹ میں پیش کرے انہوں نے مزید کہا کے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کے سوا کوئی سنجیدہ نظر نہیں آرہا تمام سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات سے گریز کر رہی ہیں جس کی وجہ سے عوامی اضطراب میں اضافہ ہو رہا ہے عوام کی اس بے چینی کو ختم کیا جائے اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے اور اگر الیکشن نہیں کرانے تو اعلان کر دیا جائے بلا وجہ امیدواروں یعنی مستقبل کے سیاست دانوں کو پریشان نہ کیا جائے اس موقع پر مولانا سید ابراہیم شاہ، مولانا علی رضامیمن، مولانا علی محمد کمبوہ، مولانا اصغر تھیبو، مولانا کاشف حنفی، مولانا عمیر انور ،مولانا عمران فتح ،مولانا عبدالرحمٰن چاند، مفتی کریم اللہ انقلابی اور دیگر رہنما ؤں نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :