صحت اور اتواربازاروں میں سستی اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے دو تحاریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئیں
جمعہ 10 جنوری 2014 17:48
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے صحت اور اتوار بازاروں میں عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کے حوالے سے دوتحاریک التواء پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروادیں۔صحت کے حوالے سے پیش کی جانے والی تحریک التواء میں کہاگیا ہے کہ”صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔
موجودہ سال کے پیش کردہ بجٹ میں پنجاب حکومت نے صحت سے متعلق بہت سے دعوے کئے تھے۔ بجٹ کے اعداد وشمار اور حکومتی دعوے اپنی جگہ لیکن صورتحال یہ ہے کہ ہیپا ٹائٹس ملک میں ایک وباکی صورت پھیل رہا ہے ۔ پنجاب میں رہنے والی آبادی اس حوالے سے حکومتی توجہ کی محتاج ہے۔ پنجاب کی آبادی کی فلاح کے لیے اب تک کوئی منصوبہ دیکھنے کونہیں ملا۔(جاری ہے)
ہیپا ٹائٹس کے بنیادی علاج پر تقریباً 35ہزار روپے ماہانہ خرچ آتا ہے جو ایک عام آدمی کی دسترس سے باہر ہے ۔
حکومت کو چاہئے کہ ہر ہسپتال میں ہیپا ٹائٹس کے لیے ایک خاص مرکز مختص کرے جس میں ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ سستا علاج بھی فراہم کیا جائے “۔دریں اثنااتوار بازاروں کے حوالے سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں کہا گیاکہ”اتوار بازار عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں لیکن اس وقت لاہور میں اتوار بازار میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اوردکانوں پر ریٹ لسٹیں بھی آویزاں نہیں کی جاتیں ۔ درجہ دوم کی اشیاء اور دوکاندار من مانے ریٹ وصول کرتے ہیں۔ نیز ان بازاروں میں صفائی کا اہتمام نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ اسی طرح یہ بازار سیکورٹی سے بھی محروم ہوتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بازاروں میں اشیاء کی فراہمی سستے نرخوں پر ہو اور صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کا مناسب انتظام کیا جائے“۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.