2014 ء میں پاکستان محمد نواز شریف کی قیادت میں پر امن اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ابھرے گا ‘ حنا پرویز بٹ

جمعہ 10 جنوری 2014 17:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنماء و ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ 2014 ء میں پاکستان وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پر امن اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے ابھرے گا ،نواز شریف ملک و قوم کو درپیش چیلنجز پر قابو پاکر عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کر ینگے ، حکومت عوام کو ضروریات زندگی کی ہر قسم کی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کے سلسلے میں جامع پلان کے ساتھ ہر شعبہ میں ترقی کیلئے عملی اقدامات شروع کیے ہوئے ہے،ناکام سیاسی پنڈت سیاست میں زندہ رہنے کے لئے حکومت کی توجہ عوامی مسائل کے حل سے ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عوامی استحصال کا دور ختم ہو گیا‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قوم کی محرومیوں کے ازالہ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔

(جاری ہے)

میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت نئی تاریخ رقم کرنے کی طرف جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ناکام سیاسی پنڈت سیاست میں زندہ رہنے کے لئے حکومت کی توجہ عوامی مسائل کے حل سے ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔مگر میاں نواز شریف عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ کی تشکیل کے لئے پر عزم ہیں‘ کیونکہ مضبوط معیشت اور پر امن پاکستان ہی ہماری منزل ہے۔ انہوں نے کہا کہا پوزیشن جماعتوں کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا نہ کوئی ایجنڈا ہے اور نہ ہی سیاسی منصوبہ بندی۔

متعلقہ عنوان :