ایشیاء کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی دی جا ئیگی ، نظم الحسن

ہفتہ 11 جنوری 2014 12:39

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہا ہے کہ ایشیاء کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کو بھرپور سیکیورٹی دی جا ئے گی۔ ایک انٹرویو میں نظم الحسن نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا ء کپ میں شرکت کے لیے مثبت جواب ملے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے درخواست کی ہے کہ ان کی ٹیم کو بھرپور سیکورٹی دی جائے اور بنگلہ دیشی بورڈ بھی پاکستان ٹیم کی سلامتی کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظام کرے گا اس سے پہلے سری لنکا نے بھی بنگلہ دیش میں سیریز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے لنکن ٹیم دو ٹیسٹ تین ون ڈے دو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی رضامندی کا اظہار کیا تاہم ٹیم کا دورہ ستائیس جنوری سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :