لاہورمیں پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کی بیٹی نے پولیس اہلکار کو کچل دیا
ہفتہ 11 جنوری 2014 13:59
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر قاسم ضیاء کی بیٹی نے وزیراعلی پنجاب کی رہائش گاہ کے باہر ایلیٹ فورس کے اہلکار کو گاڑی کی ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن آفتاب سلمان نے بتایا کہ لاہور میں وزیراعلی پنجاب کی رہائش گاہ کے باہر ایک مشکوک گاڑی بار بار تیز رفتاری سےچکر لگا رہی تھی کہ اس موقع پر ایلیٹ فورس کے اہلکار اشفاق احمد حیدری نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو خاتون ڈرائیور نے تیزی سے گاڑی پیچھے کی جس سے ایلیٹ فورس کا اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔
سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے فوری طور پر اشفاق احمد حیدری کو فوری طور پر اتفاق اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکڑز کے مطابق اہلکار کو طبی امداد دی جارہی ہے۔(جاری ہے)
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق خاتون ڈرائیور پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیاء کی بیٹی ہیں تاہم اس کیس میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا اور لڑکی کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب خاتون ڈرائیور انعم ضیاء کا کہنا تھا کہ ان کی نظر بالکل ٹھیک ہے اور وہ اپنی ایک دوست کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کے لئے جا رہی تھی، دوست کے گھر کی تلاش کے لئے اس علاقے کے 2 سے 3 چکر لگائے۔ انعم ضیاء کا کہنا تھا کہ ان کے پاس پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے، انہوں نے برطانیہ میں ڈرائیونگ سیکھی، اگر کسی کو خود مرنے کا شوق ہے تو وہ کیا کر سکتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ گاڑی میں بالکل اکیلی تھیں، پولیس اہلکاروں نے میرے بیگ کی تلاشی لی ہے جس میں ٹافیوں کے علاوہ کوئی چیز موجود نہیں تھی۔ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق انعم ضیاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، انعم ضیاء کو تھانہ ماڈل ٹاؤن منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پر ان سے تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ انعم ضیاء جو گاڑی چلا رہی تھیں وہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ملکیت تھی اور ان کے والد قاسم ضیاء 2008 سے 2013 تک پی ایچ ایف کے صدر رہ چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
-
وزیرِ اعظم نے سرمایہ کاری بورڈ کو ملک میں سرمایہ کاری اور نئے کاروبار کے آغاز کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کا ہدف دے دیا ، ون ونڈو آپریشن کی طرز پر طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت
-
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخاراحمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس 2024 کے تربیتی کیمپ کا دورہ
-
روبینہ خالد نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.