چیچہ وطنی ، کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف دو خواتین امیدواروں کی اپیلیں مسترد کردی گئیں

ہفتہ 11 جنوری 2014 14:09

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف دو خواتین امیدواروں کی اپیلیں بھی مسترد کردی گئیں، ریٹرننگ آفیسر چودھری ولی محمد جٹ نے غازی آباد کے گاوٴں164،اے نائن ایل کی یونین کونسل64سے دو بلدیاتی خواتین امیدواروں شہناز کوثر اور زبیدہ بیگم کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تھے جس پر تیسری امیدوار نذیراں بی بی زوجہ عمر دین غیر سرکاری طور پر بلامقابلہ کونسلر منتخب قرار پائی تھیں،دونوں متاثرہ امیدوارخواتین نے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں اپیلیں دائر کیں جو فاضل جج نے مسترد کردیں ۔