پاکپتن، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے
ہفتہ 11 جنوری 2014 14:57
پاکپتن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) اغوا ء کے بعد اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کے ملزمان تاحال گرفتارنہ ہوسکے، پولیس نے ملزمان کیساتھ ساز باز کرلی، ورثاء سراپا احتجاج۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق تھانہ چک بیدی بنگہ حیات کے نواحی گاؤں 22ایس پی کے رہائشی راؤ جمشید علی کی جواں سالہ بیٹی گلناز بی بی کو چند روز قبل چکواں نارائن داس ٹاہلی والا کے اوباش نوجوان محمد وسیم وغیرہ نے 22سے ایس پی سے اغواء کر لیا اور بہاولپور لے جاکر وحشیانہ تشددکے ساتھ ساتھ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے متاثرہ لڑکی گلناز بی بی نے بتایا کہ موقع ملنے پر اس نے والدین سے بذریعہ فون رابطہ کیا جنہوں نے مجھے باز یاب کروایا متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ہم نے کئی کئی روز تک تھانہ چک بیدی کے چکر لگائے مگر پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا بعد ازاں بذریعہ عدالت مقدمہ درج ہوا مگر اب پولیس ملزمان کے ساتھ ساز باز ہے اور مرکزی ملزمان کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے متاثرہ لڑکی اور اس کے ورثاء نے چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ودیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.