رویز مشرف کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کیلئےعسکری قیادت اوراقوام متحدہ کو درخواست

ہفتہ 11 جنوری 2014 15:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے بجائے فوجی عدالت میں کرانے کے لئے پاک فوج کی اعلیٰ قیادت اور اقوام متحدہ کو الگ الگ درخواستیں بھجوا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

شاہ جہاں ایڈووکیٹ نامی شہری کی جانب سے چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور اقوام متحدہ کے ملٹری آبزروکو بھجوائی گئی الگ الگ درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ وفاق کو سابق آرمی چیف جنرل پرویزمشرف کےخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لئے مقدمہ خصوصی عدالت میں بھجوانے کااختیار نہیں، اس لئے اگر سابق صدر کے خلاف مقدمہ چلانا ہے تو فوجی عدالت میں فوجی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

واضح رہے کہ سابق صدرپرویز مشرف کے خلاف 3 نومبر 2007 کے اقدامات پر غداری کے مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت میں جاری ہے اور عدالت نے انہیں 16 جنوری کو طلب کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :