اعتزاز حسن کی جرات اور بہادری پر پوری قوم کو فخر ہے ، ملالہ یوسف زئی

ہفتہ 11 جنوری 2014 16:38

اعتزاز حسن کی جرات اور بہادری پر پوری قوم کو فخر ہے ، ملالہ یوسف زئی

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جنوری 2014ء) سوات میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ اعتزاز حسن کی جرات اور بہادری پر پوری قوم کو فخر ہے ۔ ملالہ یوسفزئی نے ہنگو میں اپنی جان دینے والے 17 سالہ اعتزاز حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اْنھیں فخر ہے کہ وہ ایک ایسے ملک سے تعلق رکھتی ہیں جہاں اعتزاز حسن جیسے جری، با مّت اور بہادر نوجوان پیدا ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملالہ یوسفزئی نے اعتزاز احسن کے خاندان کو 50 لاکھ روپے دینے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ انھیں انتہائی افسوس ہے کہ اْن کے ملک میں جاری تشدد کی لہر نے ایک اور بچے کی جان لے لی۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ اْنھیں اعتزاز حسن پر فخر ہے جنہوں نے اپنی جان قربان کرکے اپنے اسکول کے سینکڑوں بچوں کی جان بچائی۔ملالہ یوسفزئی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اعتزاز حسن کی قربانی میرے وطن پاکستان اور اس کے عوام کیلئے امن کی ایک کرن ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :