Live Updates

قصور،نامعلوم افراد نے فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسعود بھٹی سمیت 5افراد جاں کو قتل کر دیا ،وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ،تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بھی مذمت،بظاہر واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اصل حقائق تحقیقات میں سامنے آئیں گے،پولیس

ہفتہ 11 جنوری 2014 23:13

قصور،نامعلوم افراد نے فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسعود بھٹی ..

قصور/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 جنوری ۔2014ء) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما مسعود بھٹی سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ،وزیرا علیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے ،پولیس کے مطابق بظاہر واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اصل حقائق تحقیقات میں سامنے آئیں گے ۔

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے مقامی عہدیدار مسعود بھٹی لاہور سے قصور جارہے تھے کہ فیروز پور روڈ پر مصطفی آباد ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسعود بھٹی اور ان کے 2 گارڈز سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی بھی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق کا پتہ چل پائے گا۔ ہلاک ہونیوالے دیگر افراد کی شناخت خالد،یاسر ،شبیر اور مرغوب کے نام سے ہوئی ہے ۔ مسعود بھٹی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 176 پر تحریک انصاف کے امیدوار بھی تھے تاہم مختلف معاملات پر ان کے کئی افراد سے تنازعات بھی چل رہے تھے۔

علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے قتل کے اس واقعے کے حوالے سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چیئرمین عمرعمران خان ،پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد،،خورشید قصوری اور دیگر نے تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی 176 مسعود احمد بھٹی اور انکے محافظوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتا ری کا مطالبہ کیا ہے ۔

رہنماؤں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،پنجاب پولیس حکمرانوں کو پروٹوکول دینے اور ان کی حفاظت کرنے میں لگی ہوئی ہے انہیں عوام کی کوئی فکر نہیں جبکہ چور اور ڈاکوقیمتی انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں اور انہیں روکنے والا کوئی نہیں پنجاب حکومت کی ذمہ داری کہ وہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات