شانگلہ: وزیراعظم کےمشیرامیرمقام قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، 6 پولیس اہلکارجاں بحق
اتوار 12 جنوری 2014 14:15
شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف کے مشیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے جبکہ ان کی سیکیورٹی پر مامور 6 پولیس اہلکار جان بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام مار تونگ میں 2 قبائل کے درمیان ہونے والے تنازعے کی صلح کے لئے جا رہے تھے کہ شانگلہ کے قریب ان کے قافلے کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں امیر مقام خوش قسمتی سے محفوظ رہے تاہم ان کی سیکیورٹی پر مامور 6 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔
ہلاک اور زخمی پولیس اہلکاروں کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جواد، لیاقت، فضل حیات، آصف اور جعفر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔امیر مقام کا دھماکے کے بعد اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دھماکے سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گا اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر انتہائی افسوس ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.