امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں دریا کے پانی میں مہلک کیمیکل شامل ہوگیا ،ہنگامی حالت کا اعلان ،کیمیکل ایک کمپنی کے ٹینک سے خارج ہوکر دریا میں آیا ، حکام کا دعویٰ

اتوار 12 جنوری 2014 15:44

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) امریکی ریاست مغربی ورجینیا میں دریا کے پانی میں مہلک کیمیکل شامل ہوگیا جس سے 3 لاکھ افراد گذشتہ 2روز سے نلکوں کے پانی سے محروم ہوگئے۔مغربی ورجینیا کے گورنر نے میڈیا کو بتایا کہ ریاستی دارالحکومت کے قریب دریائے ایلک میں 2روز پہلے تقریباً 5ہزار گیلن مہلک صنعتی کیمیکل شامل ہوگیا تاہم اب پانی میں کیمیکل کی شرح بتدریج کم ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق یہ کیمیکل ایک کمپنی کے ٹینک سے خارج ہوکر دریا میں آیا۔ واقعے کے بعد مغربی ورجینیا میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ریاست میں سکول اور دفاتر بند کر دئیے گئے اور تقریباً 3لاکھ افراد نلکوں کے پانی سے محروم ہوئے ایمرجنسی ورکرز نے متاثرہ علاقوں میں لوگوں میں پانی تقسیم کیا ، دکانوں پر پانی کی بوتلوں اور کین کی فروخت میں اضافہ ہوگیا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان کاوٴنٹیز کے رہائشی افراد کئی روز تک پینے کے پانی سے محروم رہیں گے اور انہیں نہانے، کھانا پکانے اور کپڑے دھونے کے لیے بھی پانی دستیاب نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :