حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مالیاتی بے ضابطگیوں کے مبینہ کیسز کی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ،بڑے پیمانے پر مالیاتی بد انتظامیوں اور بدعنوانیوں نے ہمیں نیب کی مدد حاصل کرنے پر مجبور کر دیا ہے ، عہدیدار بی آئی ایس پی ،نیب کی تکنیکی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، عہدیدار کا عزم
اتوار 12 جنوری 2014 15:46
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) میں مالیاتی بے ضابطگیوں اور بدعنوانیوں کے مبینہ کیسز کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا نجی ٹی وی کے مطابق بی آئی ایس پی کے سربراہ انور بیگ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیف چوہدری قمر الزمان سے معاملے پر تفصیل سے مشاورت کی۔
(جاری ہے)
معاملات میں پبلک پروکیورمنٹ قوانین کی خلاف ورزی، ذاتی پسند کی بنیاد پر بھرتیاں، ریکارڈ کو درست نہ رکھنا، عوامی پیسے کے استعمال سے متعلق طریقہ کار پر نہ چلنا وغیرہ شامل ہے۔
اتھارٹی کے غلط استعمال نے پروگرام کی موجودہ انتظامیہ کو مجبور کر دیا کہ وہ ان کیسوں کی نیب سے تحقیقات کرائے۔بی آئی ایس پی کے ایک عہدے دارنے نجی ٹی وی کو بتایا کہ بڑے پیمانے پر مالیاتی بد انتظامیوں اور بدعنوانیوں نے ہمیں نیب کی مدد حاصل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ہم نیب کی تکنیکی مہارت کو استعمال کرتے ہوئے ان کیسوں کی تحقیقات کریں گے اور مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.