بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبہ کی نیپرا کی درخواست کی سماعت 16جنوری کو ہوگی

اتوار 12 جنوری 2014 15:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبہ کی نیپرا کی درخواست کی سماعت 16جنوری کو ہوگی ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق دائر درخواست میں موقف اختیارکیاکہ دسمبرمیں کوئلے سے بجلی پیداکی گئی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت23 روپے50 پیسے فی یونٹ رہی لہذا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ دسمبرکے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافہ کیاجائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند روز پیشتر ہی نیپرا نے نومبر کے لئے بجلی کی قیمت میں 73 پیسے فی یونٹ کا اضافہ منظور کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :