پشاور: بڈھ بیر میں فائرنگ سے اے این پی کے ضلعی رہنما دوست اور ڈرائیور سمیت قتل

اتوار 12 جنوری 2014 17:28

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) بڈھ بیر میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کےعوامی نیشنل پارٹی کے سابق ضلعی صدر میاں مشتاق سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

نمائندہ کے مطابق اے این پی کے ضلعی رہنما میاں مشتاق پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں ماشو خیل سے گزر رہے تھے کہ نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں میاں مشتاق، ان کا ڈرائیور اور دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبلہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے تینوں افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔