پاکستان بجلی مزید مہنگی کرے یا پیداوارکم کرے،آئی ایم ایف

اتوار 12 جنوری 2014 17:30

پاکستان بجلی مزید مہنگی کرے یا پیداوارکم کرے،آئی ایم ایف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2014ء) آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان یا تو بجلی مزید مہنگی کرے یا پیداواری لاگت میں کمی کرے۔آئی ایم ایف پاکستان مشن کے سربراہ جیفری فرینک نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سستی بجلی گردشی قرضوں کا باعث بن رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا پروگرام کے خاتمہ تک گردشی قرضوں کا مسئلہ بھی ختم ہو جانا چاہئے۔پاکستان نے پہلی مرتبہ سہ ماہی بنیادوں پر جی ڈی پی کے اعداد شمار جاری کئے ہیں۔وزیر خزانہ کے پانچ فیصد ترقی کے دعوی کی تصدیق نہیں کر سکتے۔جیفری فرینک کا کہنا ہے تھا ہماری پیشگوئی دو اعشاریہ آٹھ فیصد اقتصادی ترقی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :