شدید بجلی بحران کے باوجود آئیسکونے مالی سال میں86ہزار نئے کنکشن جاری کیئے ، ساڑھے آٹھ کروڑ سے کی خطیر رقم سے132کے وی کے چارنئے گریڈ اسٹیشن قائم کیے گئے،آئیسکوذرائع

اتوار 12 جنوری 2014 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی(آئیسکو)نے بجلی بحران کے باوجود گزشتہ مالی سال کے دوران 86ہزار نئے کنکشن جاری کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئیسکوذرائع کے مطابق 75833کنکشن گھریلو،9323کمرشل،463صنعتی،290ٹیوب ویل اوردیگرکے کنکشن دیئے گئے،ذرائع نے بتایا کہ اسی عرصہ کے دوران ساڑھے آٹھ کروڑ سے زائد کے اخراجات سے 132کے وی کے چارنئے گریڈ اسٹیشن بھی قائم کیے گئے ہیں،جبکہ ساڑھے سات کروڑ روپے کی خطیر رقم سے سات گریڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق کنکشن جاری کیے جانے کے باعث نئے گریڈ اسٹیشن لگانے سے وولٹیج میں کمی ہوئی اوربار بار ٹر پ کرنے سے بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن نہیں جبکہ شہریوں کا آئیسکو حکام سے شکوہ ہے کہ انہیں مکمل وولٹیج کے ساتھ چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جائے،حکام کے مطابق بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے بجلی چوری کی روک تھام انتہائی ضروری ہے اوراس کے لیے چھا پہ مارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جہاں بھی بجلی چوری کی شکایت موصول ہوئی وہاں چھاپہ ماراجائیگا اورخلاف ورزی کی صورت میں حوالہ پولیس کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :