پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی‘ ڈاکوؤں اور لٹیروں کا راج قائم ہو چکا ہے‘ اپوزیشن لیڈر ،صوبہ میں گڈ گورنس کا نعرہ لگانے والے نااہل حکمرانوں نے صوبہ کو جرائم پیشہ لوگوں کیلئے محفوظ پناہ گناہ بنا دیا ہے‘ محمود الرشید
اتوار 12 جنوری 2014 20:22
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی‘ ڈاکوؤں اور لٹیروں کا راج قائم ہو چکا ہے‘ صوبہ میں گڈ گورنس کا نعرہ لگانے والے نااہل حکمرانوں نے صوبہ کو جرائم پیشہ لوگوں کیلئے محفوظ پناہ گناہ بنا دیا ہے‘ فوری طور پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلا کر صوبہ میں امن و امان پر بحث کروائی جائے‘ قوم نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے۔
اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمود الرشید نے کہا کہ لاہور میں دن دیہاڑے لوگوں کو قتل کرنا معمول بن چکا ہے اور پنجاب کے دیگر شہروں میں لوگ گھروں سے نکلتے ہوئے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے ہر روز صوبے میں گورنس کے نعرے لگاتے ہیں لیکن ان کی عملی کارکردگی زیرو ہے اور صوبہ میں کہیں بھی حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی بلکہ پنجاب ڈاکو‘ لٹیروں اور قاتلوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جس صوبہ میں آج بھی 45 ہزار سے زائد اشتہاری ہوں وہاں پر امن کا خواب دیکھنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ہر لحاظ سے ناکام ہو چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ قوم ان نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے دعائیں مانگ رہی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.