عابد شیرعلی مسلم لیگ (ن) کو بدنام کررہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف کو وزارت واپس لے لینی چاہیے ، سراج الحق ،خیبرپختونخوا کی بجلی کاٹنے کی بات کی جاتی ہے، کیا ہمارے صوبے کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھا جاتا ،وزیر اعظم نواز شریف پیسکو کا انتظام صوبائی حکومت کو دے کر فائدہ خود لینا چاہتے ہیں ، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا سامنا ہے، امریکا ملکی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون حملے کررہا ہے ، میڈیا سے گفتگو
اتوار 12 جنوری 2014 20:38
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ عابد شیرعلی مسلم لیگ (ن) کو بدنام کررہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف کو وزارت واپس لے لینی چاہیے ، خیبرپختونخوا کی بجلی کاٹنے کی بات کی جاتی ہے، کیا ہمارے صوبے کو پاکستان کا حصہ نہیں سمجھا جاتا ،وزیر اعظم نواز شریف پیسکو کا انتظام صوبائی حکومت کو دے کر فائدہ خود لینا چاہتے ہیں ، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کا سامنا ہے، امریکا ملکی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون حملے کررہا ہے۔
اتوار کو فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہاکہ وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی خیبر پختونخوا کے عوام کو بجلی چور کہتے ہیں اور وہ ان کے الزامات کا جواب پشاور میں سے نہیں دینا چاہتے تھے اس لئے عابد شیر علی کے گھر کے سامنے کھڑے ہیں، وہ عابد شیر علی کو فیصل آباد اور وفاقی حکومت کا نمائندہ نہیں سمجھتے، ان کی زبان سے ایسے الفاظ نکلتے ہیں جس سے ہمارے زخموں پر نمک پاشی ہوتی ہے، عابد شیرعلی مسلم لیگ (ن) کی بدنامی کا باعث ہیں بہتر ہے کہ وزیر اعظم ان سے وزارت لے کر کسی سمجھ دار شخص کو ذمہ داریاں سونپیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.