پاک بھارت دوروزہ تجارتی مذاکرات بدھ کو نئی دہلی میں شروع ہوں گے، واہگہ پربھارتی مصنوعات کوسہولیات فراہم کرنے اوراسے پسندیدہ ملک قراردینے پر بات ہوگی،وزارت تجارت

اتوار 12 جنوری 2014 23:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 جنوری ۔2014ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت پردوروزہ مذکرات 15اور 16 جنوری کوبھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں ہوں گے، مذاکرات میں بھارت کوپسندیدہ تجارتی ملک قراردینے اور واہگہ باڈر پر بھارتی مصنوعات کوسہولیات فراہم کرنے جیسے اعلانات متوقع ہیں،گزشتہ روز وزرات تجارت کے حکام نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت ایک بار پھر باقاعدہ تجارتی مذاکرات شروع کر رہے ہیں، تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ دونوں ممالک کے سیکرٹری تجارت کے درمیان نئی دہلی میں ہوگا،ذرائع کے مطابق مذاکرات کی حتمی تاریخ 15 اور16 جنوری طے پائی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہناہے کہ بات چیت وہیں سے شروع کی جائیگی جہاں ختم ہوئی تھی، مذاکرات میں بھارت کوپسندیدہ تجارتی ملک قراردینے اور واہگہ باڈر پر بھارتی مصنوعات سہولیات فراہم کرنے جیسے اعلانات متوقع ہیں،واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان آخری بارتجارتی مذاکرات ستمبر2012 میں ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :