کشمور، پولیس چھاپے کے دوران خواتین،بچوں سمیت 8افراد کی دریائے سندھ میں چھلانگیں

پیر 13 جنوری 2014 11:44

کشمور، پولیس چھاپے کے دوران خواتین،بچوں سمیت 8افراد کی دریائے سندھ ..

کشمور(دنیا نیوز) کشمور کے نواحی گائوں میں پولیس چھاپے کے دوران گرفتاری سے بچنے کے لیے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی،ایک لاش دریا سے نکال لی،دو خواتین سمیت 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ دو افراد کی تلاش جاری ہے۔

(جاری ہے)

کشمور کے نواحی گاؤں امدادبگوار میں پولیس نے قومی شاہراہ پر لوٹ مار کرنے والے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے گاؤں میں چھاپہ مارا، کشمور اور ٹھل پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران کریک ڈاون کے دوران پولیس ذرائع کے مطابق دریا میں چھلانگ لگانے والوں میں 3 خواتین اور 4 بچے شامل ہیں،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھلانگ لگانے والے 10 سالہ بچے کی لاش دریا سے نکال لی۔

دو خواتین سمیت 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جبکہ دو افراد کی تلاش جاری ہے۔مقامی ذرائع کے مطاق پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ڈاکوؤں کے 6 گھر بھی گرا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :