گلگت بلتستان شدید سردی کی لپیٹ میں،متعدد رابطہ سڑکیں بند
پیر 13 جنوری 2014 11:44
اسکردو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء)گلگت بلتستان ان دنوں شدید سردی کی لیپٹ میں ہے جہاں بلتستان ڈویژن کے نشیبی علاقوں میں درجہ حرارت منفی10 اور بالائی علاقوں میں منفی 17 سے بھی زیادہ رکارڈ کیا جاتا ہے گلگت بلتستان کے 80 فیصد بالائی دیہاتوں کے زمینی رابطے منقطع ہوجاتے ہیں، اس موسم میں لوگوں کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بلتستان ڈویژن کا شمار دنیا کے سرد ترین علاقوں میں ہوتا ہے جہاں قطبین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے گلیشرز واقع ہیں۔ اس خطے میں انسانی بستیاں ان گلیشرز کے قریب بھی آباد ہیں جہاں سردیوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 25 سنٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔ برف باری کے آغاز کے ساتھ ہی ان لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ جاتی ہیں۔
(جاری ہے)
بیشتر بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ 6 سے 8 ماہ تک بند رہتا ہے انہی سرد علاقوں میں گلتری بھی شامل ہے ۔
گلتری 35 دیہاتوں پر مشتمل ہے اور یہاں کے لوگ اپنے دیہاتوں تک ہی محدود ہو کر رہ جاتے ہیں راستوں کے بندش کے ساتھ یہاں کاروباری اور ترقیاتی سرگرمیاں بھی منجمد ہو جاتی ہیں لوگ بے روزگار ہوجاتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں روزگار کی تلاش میں شہروں کا رخ کرتے ہیں۔راستے بند ہونے سے علاقے میں خوراک کی بھی قلت ہوجاتی ہے ، لکڑی نایاب ہوجاتی ہے ، اگر دستیاب بھی ہو تو قیمتیں کئی گنا زیادہ ہوتی ہیں ۔لوگوں کو مختلف موسمی بیماریوں کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے جن سے خاص طور پر بچے اور بوڑھے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ان دیہاتوں میں بنیادی طبی سہولیات دستیاب نہ ہونے کے باعث آ ج بھی لوگ اپنی بیماریوں کا علاج تعویز اور صدقات دیکر کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.