تھائی لینڈ، حکومت مخالف مظاہرے، ہزاروں افراد کا مارچ

پیر 13 جنوری 2014 11:47

بنکاک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) تھائی لینڈ میں ہفتوں سے ڈیرہ جمائے رکھے مظاہرین نے بنکاک کے شٹ ڈاوٴن کی تیاریاں شروع کر دیں دارالحکومت بنکاک میں مظاہرین نے گذشتہ رات ہی شہر کی اہم شاہراہیں بلاک کر دیں جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

سیکڑوں مظاہرین آج صبح اپنا سامان باندھ کر ریلی کے لئے نئی جگہ کے لئے مرچ شروع کر دیا ہے ۔

ان کی قیادت حزب اختلاف کے سابق رہنما Thaugsuban Suthepکر رہے ہیں۔ سْتھپ کا کہنا تھا کہ بغاوت کے لئے فوج کو آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی یہ کام وہ خود ہی کر لیں گے شہری حکومت نے ایک سو چالیس اسکولوں اور احتجاج کی جگہ سے نزدیکی جامعات کو بھی بند رکھنے کی ہدایت کی ہے کئی ہفتوں سے جاری حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک دو پولیس افسر سمیت آٹھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :