بھارتی شہر کولہا پور میں ہندو بنیاد پرست پارٹی شیوسینا نے ٹول ٹیکس بوتھ پر حملہ کرکے دو بوتھ توڑ دئیے

پیر 13 جنوری 2014 12:59

کولہاپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) بھارتی شہر کولہا پور میں ہندو بنیاد پرست پارٹی شیوسینا نے ٹول ٹیکس بوتھ پر حملہ کرکے دو بوتھ توڑ دئیے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر کولہا پور میں ٹول ٹیکس بوتھ بننے پر وہاں کے مکین ناراض تھے تاہم انتظامیہ سے بات چیت کے بعد یہ طے ہوا کہ بوتھ کے قریب رہائش پذیر شہری کوئی ٹول ٹیکس نہیں دیں گے۔

(جاری ہے)

ہندو شدت پسند پارٹی سنگ پریوار کی ذیلی تنظیم شیو سینا کے شدت پسندوں نے کولہا پور کے دو ٹول ٹیکس بوتھ پر حملہ کردیا اور وہاں موجود ٹھیلے، دکانیں اور عوام کا دیگر سامان توڑ کر ٹول بوتھ کو آگ لگادی۔ کانگریس اور دیگر پارٹیوں نے جلاوٴ، گھیراوٴ اور حملے کے اس عمل کو شیوسینا کی دہشتگردی قرار دیا اور کہا کہ ٹول ٹیکس کا معاملہ کولہا پوری شہریوں اور حکومت میں حل ہوچکا تھا اب حملہ کھلی دہشتگردی ہے۔

متعلقہ عنوان :