حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم ولادت ہمارے لئے تمام تہواروں سے بڑھ کر خوشی کا دن ہے ‘ شوبز شخصیات
پیر 13 جنوری 2014 13:01
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) شوبز شخصیات نے کہا ہے کہ آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت ہمارے لئے تمام تہواروں سے بڑھ کر خوشی کا دن ہے ، اگر ہم اپنی زندگیوں کو نبی آخر الزمان کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق گزارنا شروع کر دیں تو مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ۔
(جاری ہے)
سینئر اداکار مسعود اختر ، قوی خان ، نعمان اعجاز ‘ شبیر جان ، عذرا آفتاب ، فضیلہ قاضی ، نعمان احمد ، نبیل ، ثناء ، ریشم نے جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس دن کو اسلامی نقطہ نظر سے منانا چاہیے ، بعض مقامات پر خوشی منانے کے جو طریقے اپنائے جاتے ہیں وہ شرعی لحاظ سے درست نہیں ہیں ۔
اس دن کی مناسبت سے ہمیں زیادہ سے محافل کا انعقاد کر کے آپ نبی کریم پر درود بھیجنا چاہیے ۔ گلوکارہ سائرہ نسیم ، رحیم شاہ ، وارث بیگ ، نصیبو لعل نے کہا کہ اگر ہم اپنے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر زندگی گزارنا شروع کر دیں تو ہم مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں ۔ نبی کریم کی ولادت کا دن ہمارے لئے خوشیوں کا باعث ہے اور یہ تمام تہواروں سے بڑھ کر خوشی کا دن ہے ۔ ہمیں اس دن اپنی زندگیوں کو نبی کریم کے بتائے ہوئے طریقوں پر گزارنے کا عہد کرنا چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
-
ہمایوں سعید نے اداکارہ صبور علی کو گلے لگالیا ،تمام حدیں پار
-
خواتین کی طرح مرد اداکاروں پر بھی اچھا نظر آنے کا دبائو ہوتا ہے، راجکمار رائو
-
نوازالدین صدیقی بیٹی کو اداکار بنانے کے خواہشمند
-
نامور صداکار، اداکار اور شاعر طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
معروف اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی،تصاویروائرل
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
نازش جہانگیر نے بابراعظم کو ’’سب کا بھائی‘‘ کہہ دیا
-
’’مودی کو ووٹ نہ دو‘‘ عامر خان اور رنویر سنگھ بھی ڈیپ فیک ویڈیو کا نشانہ بن گئے
-
آرنلڈ اور سلویسٹر اسٹالون ایک دوسرے کو خطرہ سمجھتے تھے
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.