مایوسی چھوڑ کر محنت کریں تو فلم انڈسٹری دوبارہ پاؤں پر کھڑی ہو سکتی ہے‘سائرہ نسیم

پیر 13 جنوری 2014 13:01

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) نامور گلوکار ہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ اگر ہم مایوسی چھوڑ دیں اور محنت کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہماری فلم انڈسٹری پاؤں پر کھڑی نہ ہو سکے ، انڈسٹری سے صرف ہیرو اور ہیروئن مسائل کا شکار نہیں ہوئے بلکہ اس کے متعدد شعبوں سے وابستہ ہزاروں ہنر مند وں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں جن میں گلوکار بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ اگر انڈسٹری میں فلمیں بنیں گی تو ہمارا روزگار بھی چلے گا ۔ جن لوگوں نے انڈسٹری سے کمایا ہے انہیں اسکے لئے سرمایہ کاری بھی کرنی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مایوسی سے باہر نکل کر محنت کرنا ہو گی اور اگر ایسا کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں ہماری فلم انڈسٹری پاؤں پر دوبارہ کھڑی نہ ہو سکے ۔ انڈسٹری پھلے پھولے گی تو ہزاروں ہنر مندوں کے گھروں کے چولہے بھی جلیں گے۔

متعلقہ عنوان :