نئی دہلی سے دوماہ قبل لاپتہ ہونے والے کشمیری طالب علم کا سراغ نہ مل سکا

پیر 13 جنوری 2014 13:45

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے دوماہ قبل لاپتہ ہونے والے کشمیری طالب علم کا سراغ نہ مل سکا،جندوال پلوامہ کے 15سالہ رومان امین کا والد 52روز کے بعد نئی دہلی سے خالی ہاتھ واپس لوٹا آیا ۔20نومبر کو اپنے بیٹے کی اچانک گمشدگی کے بعد محمد امین گنائی نے دلی میں ہر ایک کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن اسے اپنے بیٹے کے بارے میں کہیں سے بھی کوئی بھی اتہ پتہ نہیں چل سکا۔

کسی بیورو کریٹ اور سیاستدان نے مدد نہیں کی ،گھر میں صف ماتم جاری ،بچے کی والدہ پر غشی کے دورے بہنوں کی حالت غیر،دادی نازک حالت میں ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق نئی دہلی سے دو ماہ قبل لاپتہ ہونے والے کشمیری طالب علم کا تا حال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

(جاری ہے)

قریب ڈیڑھ ماہ سے زائد کا عرصہ دلی میں گذارنے کے بعد جب محمد امین کل گھر پہنچا تو وہاں رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔

گھر میں اس قدر کہرام مچ گیا رومان کی والدہ پر غشی کے دورے پڑ رہے ہیں جبکہ بہنوں کی حالت بھی غیر ہو گئی ،صدمے کے باعث رومان کی دادی کو انتہائی نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔گھرپہنچنے کے فورا بعد رشتہ دار اور گاؤں کے تمام لوگ وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے محمد امین کی ڈھارس بندھائی ۔محمد امین کے مطابق اس نے اپنے بیٹے کو ہر جگہ ڈھونڈا ، ہر ایک آفیسر کے پاس گیا ، ہر ایک سیاسی لیڈر کی مدد حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن کسی نے میری مدد نہیں کی ۔ جونہی محمد امین گھر پہنچا تو افراد خانہ نے ان سے پوچھا کہ رومان کو ساتھ نہیں لائے ہو ا س کے بعد مرد و زن کی آہ و بقا شروع ہوئی اور کئی افراد جن میں رومان کی والدہ اور دیگر خواتین شامل تھیں بے ہوش ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :