امیر مقام پر حملہ ، پولیس اہلکاروں کو سر کاری اعزازات کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

پیر 13 جنوری 2014 13:51

شانگلہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) شانگلہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام پر بم حملے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کو اعزازات کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ، حملے کے دوسرے روز بھی شہر میں فضا سوگوار رہی ، بم حملوں کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر نائب صدر اوروزیراعظم پاکستان کے مشیر انجینئر امیرمقام اتوارکوایک جرگے میں شرکت کیلئے شانگلہ کے علاقے مارتونگ پہنچے۔

جرگے میں فریقین کے درمیان صلح صفائی کے بعدوہ واپس اپنے گھرپورن جارہے تھے اورمارتونگ سے نکلے ہی تھے کہ علاقہ ایک کے بعد ایک دو دھماکوں سے گونج اٹھا۔ دھماکوں میں امیر مقام کے سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار تین پولیس اہلکارلیاقت،فضل اور آصف رضا،ڈرائیورجعفراورملازم جواد سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تاہم امیرمقام محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن سوات میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں امیر مقام، ڈی آئی جی مالاکنڈ اور اعلیٰ پولیس افسران نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد جاں بحق اہلکاروں کو سرکاری اعزازات کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا دوسری جان بوزیر اعظم کے مشیر امیر مقام پر شانگلہ میں حملے کا مقدمہ کالعدم تحریک طالبان سوات کے خلاف درج کر لیا گیاامیر مقام پر حملے کا مقدمہ تھانہ مارتونگ کے ایس ایچ او سرزمین خان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں کالعدم تحریک طالبان سوات کے زین العابدین ، حمید اور عمرخان کو نامزد کیا گیا ہے جن کا تعلق بلگرام سے ہے۔ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں حملے کے بعد قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا-

متعلقہ عنوان :