سیرتِ امام الانبیاء کانفرنس کل حسن ابدال میں منعقد ہوگی

پیر 13 جنوری 2014 13:55

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء)سیرتِ امام الانبیاء کانفرنس حسن ابدال میں منعقد ہوگی۔کانفرنس کے مہمان ِ خصوصی مولانا سید اسماعیل شاہ کاظمی خصوصی خطاب کریں گے۔اِس سلسلہ میں تمام اِنتظامات مکمل کرلئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق اُنتیسویں سالانہ سیرتِ امام الانبیاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس بارہ ربیع لاول مورخہ 14 جنوری بروز منگل بوقت صبح 9تا دِن 1بجے جامع مسجد صدیقِ اکبر موہڑہ چوک حسن ابدال میں منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

سیرتِ امام الانبیاء کانفرنس مولانا قاری محمد سعید چشتی خطیب جامع مسجد ھذا کی زیر ِ سرپرستی ، مناظراِسلام مولانامحمدسعدخطیبِ ہزارہ صدارت جبکہ نقابت کے فرائض مولانا ولی اُللہ معاویہ ادا کرینگے ۔ سیرتِ امام الانبیاء کانفرنس کے مہمان ِ خصوصی مولانا سید اسماعیل شاہ کاظمی جبکہ مولانا صفدر جروار،مولانا عطا الحق ،مفتی بشارت اور مولانا حسین احمد خصوصی طور پر شرکت اور خطاب کرینگے۔ اِس حوالے سے اہلسنت والجماعت تحصیل حسن ابدال کے راہنماء مولانا ولی اُللہ معاویہ نے ہمارے ”نمائندہ“ کو بتایا کہ سیرتِ امام الانبیاء کانفرنس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور اِنتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔