کوئٹہ ، ہزارہ ٹاؤن میں گیس لیکج دھماکے سے دو بچوں سمیت چار افراد زخمی

پیر 13 جنوری 2014 14:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاوٴن میں گیس لیکج دھماکے سے دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ ہزارہ ٹاوٴن کے علاقے شجاع آباد میں سید نوروز نامی شخص کے گھر میں پیش آیا، جہاں ایک کمرے میں گیس کا اخراج ہورہا تھااس دوران ماچس کی تیلی جلائے جانے کے باعث زوردار دھماکہ ہوگیا۔ دھماکے سے مکان کو شدید نقصان پہنچا، جب کہ مکان کے تلے دبنے اور جھلسنے سے سید نوروز، اس کی اہلیہ بختار اور ان کے دو بچے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بولان میڈیکل ہسپتال کے برن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گیس لیکج سے دھماکے کا واقعہ گزشتہ رات تین بجے پیش آیا۔