جنوبی پنجاب میں حالیہ بارش سے گندم، چنا، کنولہ، آم ، چارہ جات و دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھ جائیگی‘ چیئرمین ایگری فورم

پیر 13 جنوری 2014 15:03

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) چیئرمین ایگری فورم کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں حالیہ بارش سے گندم، چنا، کنولہ، آم ، چارہ جات و دیگر فصلوں کی پیداوار بڑھ جائیگی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 2کروڑ ایکڑ پر گندم، 25لاکھ ایکڑپر چنا، 8لاکھ ایکڑ پرسرسوں و کنولہ، 10لاکھ ایکڑ پرمختلف چارہ جات و دیگر فصلیں کھڑی ہیں نہروں کی بندش و بجلی کی لوڑ شیڈنگ سے یہ فصلیں آبپاشی سے محروم رہ رہی تھیں تاہم حالیہ بارش سے ان فصلوں کو کافی فائدہ ہوگا ان کی پیداوار 4سے5فیصد بڑھ سکتی ہے اس کے ساتھ ساتھ بارش کے وتر میں کسان یوریا کھاد کا استعمال بھی کر پائیں گے جو کسان کے ڈیزل کے اخراجات کی بچت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :