تربت میں ایف سی کا عطا شاد کالج کے ہاسٹل پر چھاپہ، بڑی تعداد میں پاکستان مخالف لٹریچر برآمد
پیر 13 جنوری 2014 15:25
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) ایف سی نے تربت کے عطا شاد کالج میں چھاپہ مارکر آزاد بلوچستان کے نقشے، تخریبی کتابی مواد سمیت اشتعال انگیز رسالے، پوسٹرز اور بڑی تعداد میں بینرز برآمد کرلئے۔
(جاری ہے)
ترجمان ایف سے نے کوئٹہ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 9 جنوری کو تربت کے عطاء شاد کالج کے ہاسٹل میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان مخالف نفرت انگیز لٹریچر، آزاد بلوچستان کے نقشے، اشتعال انگیز رسالے، پوسٹرز اور بڑی تعداد میں بینرز برآمد کئے، برآمد ہونے والی کتابوں اور تخریبی مواد کو ہمسایہ ممالک اور کراچی سے پرنٹ کرایا گیا جس میں گاندھی اور نہرو کے تصور زندگی جیسی کتابیں بھی شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ایک قوم پرست طلبا تنظیم کی جانب سے زبردستی ہاسٹل پر قبضہ کرنے اور کالج انتظامیہ کو یرغمال بنا کر طلبا کو یہ لٹریچر پڑھایا جارہا تھا اور پاکستان کے خلاف اکسا کر بغاوت کےلئے تیار کیا جارہا تھا، ترجمان کے مطابق کالج سے کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں تاہم ہاسٹل اور کالج میں یرغمال بنائے گئے طلبا اور استاتذہ کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.