(ن) لیگ کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے‘ میاں عرفان دولتانہ
پیر 13 جنوری 2014 15:47
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آرہی ہے، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہا رکر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غربت، بے روزگاری، انتہا پسندی کے خاتمے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے سرمایہ کاری کا فروغ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ٹھوس حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ پاکستان دنیا کا خوش قسمت ملک ہے جس کی بڑی آبادی کا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہیں۔ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں بااختیار بنا کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.