Live Updates

عید میلادالنبی کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں‘ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف

پیر 13 جنوری 2014 15:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عید میلادالنبی کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سینئر پولیس و انتظامی افسران خود سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں اور فیلڈ میں موجود رہیں جبکہ منتخب نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ وضع کردہ سکیورٹی پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جائے اور عیدمیلادالنبی کے جلوسوں کے روٹس مکمل چیکنگ کے بعد کلیئر کئے جائیں اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات