انصار برنی کی ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات
پیر 13 جنوری 2014 16:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے سابق مشیر خاص برائے انسانی حقوق انصار برنی ایڈووکیٹ نے پیر کو ایوان صدر اسلام آباد میں صدر پاکستان ممنون حسین کی دعوت پر ان سے تفصیلی ملاقات کی اور انسانی حقوق و شہری آذادیوں، جیلوں کی صورتحال، خطہ میں امن سمیت ہیومن ٹریفیکنگ، غیر ملکی جیلوں میں پھنسے پاکستانی شہریوں اور کراچی کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔
سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی نے صدر مملکت کو پولیو ویکسین کے ملازمین کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرصدر مملکت نے پاکستان اور انسانی حقوق کے لئے انصار برنی کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔(جاری ہے)
جبکہ بین الاقوامی سفیر برائے امن و انسانی حقوق انصار برنی نے صدر مملکت اور ایوان صدر کی جانب سے پاکستان میں بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے لئے جاری سرپرستی کو سراہا۔
انصار برنی نے کہا کہ دنیا کو دیکھنا چاہئیے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ صدر مملکت اور ایوان صدر پاکستانی بچوں کو پولیو سے بچانے کے قطرے پلانے کے لئے کس قدرکوشاں ہے۔اس موقع پر انصار برنی کی جانب سے انسانی حقوق کے معاملات پر اٹھائے جانے والے مختلف معاملات پر صدر مملکت نے متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات بھی جاری کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.