خیبرپختونخواہ حکومت امن و امان میں ناکامی کا اعتراف کر کے مستعفی ہو جائے، غلام احمد بلور

پیر 13 جنوری 2014 17:33

خیبرپختونخواہ حکومت امن و امان میں ناکامی کا اعتراف کر کے مستعفی ہو ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جنوری 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن امان میں ناکام ہونے کا اعتراف کر کے مستعفی ہو جائے۔

(جاری ہے)

ماشوخیل میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما میاں مشتاق کے نماز جنازہ کے بعد حاجی غلام احمد بلور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دہشت گرد ان کے پارٹی ورکروں کے بچوں کو یتیم کر کے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا اے این پی دہشت گردی کے خلاف اب تک اپنے موقف پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا صوبائی حکومت امن و امان کے مسائل حل کرنے میں ناکامی کا اعتراف کر کے مستعفی ہو جائے۔

متعلقہ عنوان :